روس، یوکرین تنازعہ:ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان

بزنس(پاک ترک نیوز)
یوکرین میں بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے ایشیا پیسفک اورمیں اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کے رجحان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا بڑھا ہے جبکہ لندن اور یورپ کی مارکیٹوں میں بھی مندی کی توقع کی جارہی ہے۔
جاپان، آسٹریلیا، جنوبی کوریاکی اسٹاک مارکیٹوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاروں نے سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا شروع کردیا۔ برینٹ کروڈ آئل ، جوکہ روس کی اہم عالمی برامدات میں شامل ہے ، دو فیصد اضافے کے ساتھ 97.30ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
ہانگ کانگ موجودہ رجحان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سٹاکس میں تین فیصد تک کمی دیکھی گئی ۔ بٹ کوائن کی مالیت میں بھی 6 فیصد کمی آئی ہےجبکہ روسی کرنسی روبل 15ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

#deficits#PakTurkNews#russia_ukrain#stockmarket