امریکہ یوکرین کو روسی حملوں سے بچنے کیلئے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا

کیف (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے وعدہ کیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہروں پر میزائل داغے جانے کے بعد امریکہ ملک کو جدید فضائی نظام فراہم کرے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے جی سیون کے ہنگامی اجلاس سے قبل یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ ہنگامی اجلاس کا مقصد یوکرین کی حمایت اور روس کو ان حملوں کے لیے "جوابدہ” کیسے ٹھہرایا جائے۔ گزشتہ روز روس کی جانب سے یوکرینی دارالحکومت کیف پر روس کی جانب سے میزائل حملے کئے گئے تھے جس میں کم از کم 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
وائٹ ہائوس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کو اپنے دفاع کیلئے مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس میں جدید فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے ۔

#attack#joebiden#kviv#missleattack#PakTurkNews#russiaukarainewar#ukraineAmericarussia