نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کی مائیکریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے بعد 11ملین یوکرینی لوگ اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے بتایا کہ یوکرین کے اندر تقریباً 7.1ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں
آئی او ایم کا کہنا ہے 2.9 ملین سے زیادہ لوگ جنگ کی وجہ سے اپنی جگہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔
یوکرین کی جنگ سے پہلے آبادی 44ملین تھی۔
آئی او ایم کے مطابق مارچ میں یوکرین میں داخلی طور پر بے گھر ہونیوالے یا بیرون ملک جانیوالے افراد کی تعداد 9.7ملین ہے،تاہم یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔