روسی خلائی ادارے روسکاسموس نے سپیس واک کی تیاریوں کو روک دیا

 

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی خلائی ادارے روسکاسموس نے کہا ہے کہ خلاباز سرگئی پروکوپیف اور دمتری پیٹلین کے سپیس سوٹ میں سے ایک کے کولنگ سسٹم میں پمپوں کی خرابی کی وجہ سے اپنے اسپیس واک کی تیاریوں کو روک دیا ہے۔
ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق”اسپیس سوٹ میں سے ایک کے کولنگ سسٹم میں پمپ کی خرابی اسپیس سوٹ کی تیاری کے عمل میں سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد اسپیس واک کی تیاریوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ خرابی کی وجوہات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا ا سپیس واک ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر 2:20 پر شروع ہونے کی امید تھی۔ 25 نومبر کو طے شدہ ایکسٹرا ویکیولر سرگرمی پروکوپیف کے کیریئر کی چوتھی اور پیٹلین کے لیے دوسری اسپیس واک بننے جا رہی تھی۔
اپنی خلائی چہل قدمی کے دوران، خلابازوں سے توقع تھی کہ وہ ای آر اے روبوٹک بازو کی مدد سے ہیٹ ایکسچینجر کو راسوٹ منی ریسرچ ماڈیول سے نوکا ملٹی پرپز لیب میں مداری چوکی کے روسی حصے پر لے جائیں گے۔سائنسی تجربات کے دوران نوکا کثیر مقصدی لیبارٹری ماڈیول سے اضافی تھرمل بوجھ کو ہٹانے کے لیے ہیٹ ایکسچینجر کی ضرورت ہوتی ہے۔منسوخ شدہ خلائی چہل قدمی تقریباً چھ گھنٹے اور 37 منٹ تک جاری رہنے کی توقع تھی، پروکوپیف نے سرخ دھاریوں والا اورلان-آئی ایس ایس اسپیس سوٹ نمبر 5 پہنا ہوا تھا اور پیٹرلین نیلی پٹیوں کے ساتھ اورلان-آئی ایس ایس اسپیس سوٹ نمبر 4 میں کام کر رہا تھا۔

#PakTurkNews#rocket#spacerussia