روسی فوجیوں نے یوکرینی شہر ملیتوپول کے میئر کو اغوا کرلیا

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ روسی فوجیوں نے تعاون نہ کرنے پر ملیتوپول شہر کے میئر کو اغوا کرلیا۔
یوکرینی پارلیمنٹ کے آفیشل ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے 10روسی فوجیوں نے تعاون نہ کرنے پر میئر کو اغواکرلیا ہےکیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔
یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 روسی فوجیوں کے گروپ نے ملیتوپول شہرکے مئیرکواغوا کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکارکردیا تھا۔
میئر کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ کرائسز ز سنٹر میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ حملہ آورروسی فوجیوں کی جانب سے مئیرکا اغواعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یوکرین کے صدرنے مئیرکے اغوا کودشمن کی کمزوری اورناکامی قراردیتے ہوئے مئیرکوبہادراوریوکرین کی حفاظت کرنے والا قراردیا۔

 

#attack#mayor#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukraine#ukrainecityrussia