روس ،پہلا S-550 ایئر ڈیفنس سسٹم فوج کے حوالے

ماسکو(پاک ترک نیوز)روس نے جدید ترین ایس۔550فضائی دفاعی نظام تمام آزمائشوں اور تجربات کے بعد تیاری کے مراحل سے گزر کر اب ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے فوج کے حوالے کر دیا ہے ۔
روسی وزارت دفاع کے قریبی ذرائع کے مطابق روس کے نئے ایس ۔550فضائی دفاعی نظام نے ریاستی آزمائشوں کو کامیابی سے پاس کر لیا ہے اور جنگی خدمات میں داخل ہو گیا ہے جب ایس550 کا پہلا بریگیڈ جنگی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شیوگو نے نئے نظام کو "اسٹریٹجک میزائل ڈیفنس کا بالکل نیا اور بے مثال موبائل سسٹم” قرار دیتے ہوئے بتایاکہ یہ نظام خلائی جہاز، بیلسٹک میزائل ری اینٹری وہیکلز اور دسیوں ہزار کلومیٹر کی بلندی پر ہائپر سونک اہداف کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روس کی اسٹیٹ ٹیک کارپوریشن کے سربراہ سرگئی چیمیزوف کے مطابق، نیا نظام روس کے جامع میزائل اور فضائی دفاع کا حصہ بن گیا ہے جو پینٹسیر سسٹم ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایس۔ 350 ، ایس ۔400 سسٹمز اورایس۔ 500 اور اب خلاء میں اہداف کو نشانہ بنانے والے S-550 پر مشتمل ہے۔

#missile s-550#PakTurkNewsArmyrussia