روس اور امریکہ کی سٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ بحا ل کرنے پر مشاورت

ماسکو (پاک ترک نیوز)
یوکر ین جنگ کےآغاز کے بعد پہلی بار روس اور امریکہ نے سٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ بحا ل کرنے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ اس وقت منقطع ہو گیا تھا جب ماسکو نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا تاہم جوہری ہتھیاروں میں کمی کے حوالے سے معاہدہ نافذالعمل ہے۔
رپورٹ میں جس دستاویز کا حوالہ دیا گیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر مذاکرات مشرق وسطٰی کے کسی ملک میں ہو سکتے ہیں۔
ماضی میں یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہوتے رہے ہیں تاہم اس بار یہ مقام تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ یوکرین پر حملے کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی روس پر پابندیاں عائد کی تھیں، جس کے بعد ماسکو اس کو ایک غیرجانبدار فریق کے طور پر نہیں دیکھ رہا۔
روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے مسلسل جنگ جاری ہے۔اس جنگ میں امریکہ اور مغربی ممالک یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھلے عام اس کی مدد بھی کر رہے ہیں جبکہ روس پر معاشی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

#attack#automic#kviv#masscow#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukraine#washington#weapons#wshongtondcAmericarussia