روس اور ترکی میں کورونا ویکسین کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ

روس کی سرکاری فارماسیوٹیکل کمپنی سپوتنک اور ترکی کی وِس کوران کمپنی کے درمیان کورونا ویکسین کی مشترکہ پیداوار کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترک فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اوزترک اوران نے کہا کہ روس کی سپوتنک کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سپوتنک کی تیار کردہ کورونا ویکسین ترکی میں تیار کی جائے گی تاہم اس کے لئے قانونی ضابطوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین کی تیاری کا لائسنس جاری نہیں ہو جاتا اس وقت ویکسین کی پیداوار شروع نہیں کی جا سکتی۔
اوزترک اوران نے کہا کہ روس کی سپوتنک فارماسیوٹیکل کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ ہو چکا ہے تاہم دونوں ملکوں کی وزارت صحت اور دیگر محکموں سے کاغذی کارروائی مکمل ہونے تک پیداوار کا مرحلہ شروع نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ترک کمپنی روس کی سپوتنک فارماسیوٹیکل کی کورونا ویکسین کی تیاری میں پارٹنر بن گئی ہے۔
روس کی سپوٹنک فارماسیوٹیکل کی تیار کردہ ویکسین دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال ہو رہی ہے۔