روس جنگ بندی نہیں، سرنڈر چاہتا ہے ، یہ ممکن نہیں 

 

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی میں روس ، یوکرین مذاکرات میں ناکامی کے بعد یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ روس کا جنگ بندی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ چاہتا ہے کہ یوکرین ہتھیار ڈال دے اور روس کی شرائط کو تسلیم کرلے لیکن یوکرین لڑرہا ہے اور اس کی فوج اور عوام نے یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنایاہے ۔
یوکرینی وزیرخارجہ کولیبا نے کہا کہ بات چیت کے دوران جنگ بندی پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے کیونکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو اس معاملے پر بات کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ میٹنگ میں لاوروف کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ "وہ (روس) اس وقت تک اپنی جارحیت جاری رکھیں گے جب تک یوکرین ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرتا۔”
تاہم مذاکرات میں ناکامی کے باوجود دونوں فریقوں نے زمینی انسانی صورت حال کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے ۔
روس کے یوکرین پر حملے کو تیسرا ہفتہ ہوچکا ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 21 لاکھ سے زائد افراد یوکرین سے قریبی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے ۔

pak turk newsRussia has no plans to establish truceUkrainian foreign minister saysپاک ترک نیوز ، روس چاہتا ہے یوکرین سرنڈر کردے