ماسکو(پاک ترک نیوز) روس سے دفاعی نظام کی ڈیل کے باعث بھارت پر امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
تفصیلات کےمطابق روس نے بھارت کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا آغاز کردیا۔ دفاع نظام کی ڈیل کے باعث نئی دلی پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا۔
بھارت کو ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی شیڈول کے مطابق ہورہی ہے، رواں سال کے آخر تک پانچ میں سے ایک یونٹ کی سپلائی مکمل ہوجائے گی، بھارت نے 2018 میں روس کے ساتھ 5اعشاریہ 5 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت پر روس سے اسلحہ خریدنے کے نتیجے میں پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔