روس نے 2 سال بعد پاکستانی چاول کیلئے اپنے کھول دیے

ماسکو(پاک ترک نیوز)پاکستانی تاجروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ روس نے اپنی مارکیٹیں پاکستانی چاول کے لیے کھول دی ہیں ۔ گیارہ جون سے چار پاکستانی کمپنیوں کو چاول برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد مزید پاکستانی کمپنیوں کو اجازت نامے دینے کے لیے بہت جلد روس کی انسپکشن ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔
پاکستان اس وقت 2 ارب ڈالر کے قریب چاول برآمد کرتا ہے ۔پاکستان کے زیادہ تر گاہک مشرق وسطیٰ ، ایران سمیت یورپ کے بعض ممالک شامل ہیں جبکہ روس کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد آئندہ برس چاول کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کے قریب اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔