روس نے 4یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف امریکی قرارداد ویٹو کردی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) روس نے 4 یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔
امریکا نے روس کی جانب سے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کے خلاف قرارداد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کی جسے روس نے ویٹو کردیا۔
قرارد داد میں روس کے اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں روس سے 24 فروری تک یوکرین سے انخلا کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 ارکان ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 4 ممالک غیر حاضر رہے۔ غیرحاضر ممالک میں چین، برازیل، بھارت اور گبون شامل تھے۔
یاد رہے کہ روسی صدر نے یوکرین کے علاقوں ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔

#PakTurkNews#refrendum#ukraine#UN#unitednationnatorussia