روس کا یوکرین پر جوہری فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کا الزام

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی وزار ت دفاع کا کہنا ہےکہ یوکرین کی خفیہ ایجنسی روس کی سرحدوں کے قریب مشرقی یوکرینی شہر خارکیو میں جوہری تنصیبات کو اڑانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
وزارت دفاع کےمطابق یوکرینی سیکیورٹی سروس SBUکی ازوف بٹالین کی جانب سے یوکرینی قوم پرستوں کے ساتھ مل کر خارکیو میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اینڈ ٹیکنالوجی میں تجرباتی جوہری ری ایکٹر کو اڑانے کی تیاری کی جارہی ہے۔خارکیو میں روسی اوریوکرینی افوا ج کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہےکہ یوکرین اس فالس فلیگ آپریشن کے بعد روسی مسلح افواج پر جوہری تنصیبات پر مزائل حملے کے ذریعے ماحولیاتی تباہی پیدا کرنے کا الزام عائد کرے گا۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد دنیا پھر میں ، بالخصوص مغربی ممالک میں ماسکوکے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ یورپی یونین ، برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک روس پر سخت اقتصادی پابندیا ں عائد کر چکے ہیں۔

 

#NUCLEAR_DISASTER#PAKTURKNEWEWS#RUSSIA_ACCUSES_UKRAINE_OF_PLANNING_FALSE_FLAG_OPERATION#russia_ukraine_war#UKRAINIAN_NUCLEAR_PLANTS_UNDERATTACK#پاک ترک نیوز #روس یوکرین جنگ #روس کا یوکرین پر جوہری حملہ کا الزام #جوہری فالس فلیگ آپریشن