روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں میں ریفرنڈم کا آج سے آغاز

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں ڈونیٹسک ا ور لوہانسک میں آج سے ریفرنڈم کا ا ٓغاز ہو گا جو 27ستمبر تک جاری رہے گا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ریفرنڈم کی بنیاد پر زیر قبضہ علاقوں کو روس میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔
ریفرنڈ م کے بعد یہ علاقے روس میں شامل ہوجائیں گے اور پھر یوکرینی فورسز کا حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
یوکرینی فورسز پہلے ہی ڈونٹیسک شہر کے گر د جمع ہوچکی ہیں، شہر پر یوکرینی فورسز کے میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔لوہانسک اور دیگر علاقے روس میں شامل ہونے پر صورتحال مزید خطرناک رخ اختیار کرجائے گی۔
امکان ہے کہ ریفرنڈم کے بعد جنگ کی شدت مزید بڑھے گی کیونکہ روسی صدر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ روس اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

#donbass#kviv#PakTurkNews#refrendum#ukraine#vladimirputinrussia