روس کے صدر چین کے دورے پر بیجنگ روانہ ہو نے کو تیار

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان بیجنگ روانہ ہو رہےہیں۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ ماسکو کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ مغربی دباؤ کے پیش نظر دونوں ہمسایہ ملکوں کی پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔
جمعےکے روز چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ پوتن کی بات چیت 2019 کے بعد ان دونوں کی پہلی ذاتی ملاقات کا ہو گی۔ جس سے ایک مضبوط ذاتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جو دو سابق کمیونسٹ حریفوں کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے پیچھے ایک اہم عنصر رہا ہے۔ دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام پر مشتمل بات چیت کے بعد، پوٹن اور ژی سرمائی اولمپکس کے افتتاحی تقریب میں شرکت سے قبل لنچ کے دوران ون آن ون ملاقات کریں گے۔

#China#moscow#PakTurkNews#rkraine#ukrainecrisisrussia