روس یوکرین جنگ:فرانسیسی طیاروں نے پولینڈ پر فضائی گشت شروع کردیا

پیرس(پاک ترک نیوز)
فرانسیسی لڑاکا طیارے نیٹو کی ڈیٹرنس حکمت عملی کے تحت پولینڈ پر فضائی گشت کررہے ہیں۔ رافیل طیارے مونٹ دی مرسن ائیر بیس سے دن میں دو مرتبہ اڑان بھر رہے ہیں۔ فرانسیسی ائیر فورس کے مطابق طیارے دن میں دو مرتبہ فضائی گشت کرنے کے بعد فرانس واپس آتے ہیں۔
ان طیاروں کے ساتھ فضا میں ایندھن بھرنے والا ہوائی جہاز بھی ہوتا ہے تاکہ ری فیولنگ کیلئے کہیں لینڈ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ فرانس کی جانب سے پولینڈ کے فضائی پولیسنگ مشن کا ہفتے کو آغاز کیا گیا ۔
فرانس کی جانب سے نیٹو اتحاد کی ذمہ داریوں کے تحت رومانیہ میں پانچ سوا ور استونیا میں 200فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

 

#FRENCH_FIGHTERJETS_POLICING_POLAND#NATO_COMMITMENTS#PakTurkNews#russia_ukraine_war#پاک ترک نیوز، #فرانسیسی طیاروں کا پولینڈ پر فضائی گشت، #نیٹو ذمہ داری کے تحت فرانس، #روس یوکرین جنگ،