بامریکہ اور یورپی رہنماوں کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دونوں جانب سے روسی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
رابطہ ویڈیو کال کے ذریعے کیا گیا جس میں یورپی کمیشن کے صدر، یورپی کونسل کے صدر، فرانسیسی صدر میکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز، اطالوی وزیر اعظم، نیٹو کے سیکرٹری جنرل ، پولینڈ کے صدر اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ مشاورت کی گئی ۔
گفتگو کے دوران شرکا نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور مسئلے کے سفارتی حل کیلئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔
رہنماوں نے یوکرین کے خلاف ممکنہ روسی جارحیت کے روکنے کیلئے مشترکہ کوششوںپر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں روس پر شدید اقتصادی پابندیوں اور مشرقی یورپ میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کی گئی۔