روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے: امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کرنے کیلئے بہانہ تلاش کر رہا ہے۔امریکہ کی جا نب سے یہ الزام روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کی سرحدوں سے کشیدگی کم کرنے کیلئے حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔
رواں ہفتے روسی اور امریکی سفارتکاروں کی تین اہم ملاقاتیں ہوئیں تاکہ روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجی جمع کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔
امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ امریکی انٹیلی جنس کے پاس ایسی معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ جسے بہانہ بنا کر یوکرین پر حملہ کیا جائے گا۔
ماسکو کی جانب سے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے  امریکی عہدے داروں کے بیانات کو ناقابل تصدیق قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ بیشتر ممالک کی جانب سے روس پر دباو ٗ ڈالا جارہا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں سے اپنی افواج ہٹا کر کشیدگی میں کمی لائے۔

#PakTurkNews#ukrainecrisisnatorussia