روس یوکرین پر مذاکرات کے بارے میں ناامید

روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ یوکرین بحران اور یورپی سکیورٹی پر بات جاری رکھنے کا حامی ہے لیکن واشنگٹن اور نیٹو کی جانب سے کریملن کی تجاویز رد کرنے بعد وہ مذاکرات کی کامیابی کے بارے میںپر امید نہیں ہے۔
حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد پر 100,000 سے زیادہ فوجیوں اور بھاری ہتھیاروں کو جمع کیا ہے، جس سے حملے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان، جان کربی نے کہاہے ، ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، روسیوں کی طرف سے اپنے ملک کے مغربی حصے اور بیلاروس میں مزید لڑاکا دستوں کو جمع کیا گیا ہے۔‘‘ .
دریں اثنا، امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں تیزی لا رہا ہے۔ کربی نے کہا، "ہم امداد کے نئے پیکج پر کام کر رہے ہیں۔ ”
فضائی دفاعی میزائل نظام کے لیے یوکرین کی درخواست کے بارے میں پوچھے جانے پرکربی نے بتایا کہ امریکی ٹیم ملک کی ضروریات پر بات کرنے کے لیے حال ہی میں یوکرین میں تھی۔
کربی نے مزید کہا: "میرے خیال میں آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم ان ہتھیاروںکی عوامی سطح پر تشہیر کرنے میں کیوں محتاط رہنا چاہیں گے جو ہم نے یوکرین کو دی ہیں۔
قبل ازیں جمعرات کو ولادیمیر پوتن کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے کہا کہ "پرامید ہونے کی زیادہ وجہ نہیں ہے” جب کہ امریکہ اور نیٹو نے ایک دن پہلے ایک مربوط ردعمل میں یوکرین کی نیٹو کی ممکنہ رکنیت پر ماسکو کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔

#johnkirby#mascow#negotiations#PakTurkNews#russiahopless#ukraine#USDODrussiaUS