کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں روپے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔ امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 11پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 221روپے 75پیسےپر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آگئی، آج مارکیٹ کا آغاز 243 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 849 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔