زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سپر 12میں جگہ بنا لی

ہوبارٹ (پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ کے آخری میچ میں زمبابونے نے سکاٹ لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12میں جگہ بنا لی ۔
زمبابوے نے 133رنز کا مطلوبہ ہدف 9گیندیں قبل حاصل کرلیا۔
سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سکاٹ لینڈ مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے ۔ گریگ مینسوری نے 54جبکہ کولمین میکلیوڈ نے 25رنز بنائے ۔
زمبابو ے کی جانب سے چتارا اور رچرڈز نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
زمبابوے نے 133رنز کا مطلوبہ ہدف 9گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔کپتان ایورائن نے 58جبکہ سکندر رضا نے 40رنز بنائے ۔
سکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوے نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
سکندر رضا کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

# Hobart#PakTurkNews#scotland#zimbabway