سابق سری لنکن صدر راجاپاکسے خود سا ختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس پہنچ گئے

کولمبو(پاک ترک نیوز) سابق سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔
سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث جولائی میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔
سری لنکا میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن اور غذائی اشیاء کی قلت نے شدید معاشی بحران کو جنم دیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے۔
اس حوالے سے سری لنکن عوام کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدرکے دوبارہ حکومت میں شمولیت کی بھرپورمخالفت کریں گے۔
یاد رہے کہ سابق سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے جلا وطن سابق وزیراعظم مہیندرا راجا پاکسے کے بھائی بھی ہیں ۔

#colombo#economiccrisis#PakTurkNews#srillanka#Thailand