دنیا بھر میں گرمی کا زور ہے جس کی وجہ سے رات کی نیند بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔
موسمیات کے ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ گھر میں قیام کریں اور اگر گھر سے باہر جانا مقصود ہو تو سر ڈھانپ کر ہی باہر نکلیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ماہر برائے نیند ڈاکٹر نیرینا رملاخان نے گرمی کے موسم میں سکون سے سونے کے مفید طریقے بتائے جن پر عمل کر کے ہم اچھی نیند سو سکتے ہیں۔