سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن کا بھی فوری انتخابات کا مطالبہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی ف کا مؤقف نہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں، نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے ہے، موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی ف کا اپنا مؤقف ہے۔

#elecations#fazalurrehman#islamaba#islamabad#pakturknwesPDM