سرمائی اولمپکس سے قبل بیجنگ اور کھیلوں کے دیگر مقامات پرکووڈ ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ نے اپنے تمام مقامی اضلاع پر زور دیا ہےکہ وہ کووڈ کے حوالے سے "مکمل ایمرجنسی موڈ” کو برقرار رکھیں کیونکہ شہر میں سرمائی اولمپک کھیلوں کے آغاز سے دو ہفتے سے بھی کم وقت پہلے، نئے مقامی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
بیجنگ شہر کی بیماری پر قابو پانے والی اتھارٹی کے حکام نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 15 جنوری سے بیجنگ میں تصدیق شدہ علامات کے ساتھ مجموعی طور پر 27 کیسز اور پانچ مقامی غیر علامتی کیریئرز پائے گئے ہیں۔
دریں اثناچین بھر کے شہروں نے حالیہ ہفتوں میں کووڈ ۔19 کے پھیلنے پر قابو پانے کی کوشش کرنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کی ہیں، یہ ایک ایسا کام ہے جس میں اضافی عجلت بھی اختیار کی گئی ہے کیونکہ بیجنگ اگلے مہینے کے آغاز میں سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

#beijingolympics2022#China#PakTurkNews