سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی

کولمبو (پاک ترک نیوز)
شدید معاشی و سیاسی بحران سے دوچار سری لنکا کے قائممقام صدر رانیل وکرما سنگھے نےملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس کا مقصد ملک مین بڑھتی ہنگامہ آئی کو روکنا اور معیشت میں بہتری کے لئے درکار اقدامات اٹھاناہے۔
سری لنکن حکومت کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام معاشی بحران اور افراتفری سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سلامتی، امن عامہ کے تحفظ، ضروریات زندگی کی فراہمی بحال کرنے اور سروسز کی بحالی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔
دوسری جانب سابق صدر کے ملک سے نکل جانے کے بعد رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وہ مالدیپ پہنچ گئے جہاں سے وہ سنگاپور گئے اور وہیں سے ہی جمعے کو ای میل کے ذریعے سپیکر پارلیمنٹ کو استعفٰی بھجوا دیا تھا۔جس کے نتیجے میںسری لنکن پارلیمنٹ نےہفتہ کےروز نئے صدر کے انتخاب کے عمل کا آغاز کر دیا تھا جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ اقدامات کا آعلان بھی کیا گیا تھا۔مزید براں نئے صدر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کل19جولائی کو جمع ہونگے ۔جبکہ صدر کا انتخاب 20جولائی کو ہوگا۔

#colombo#emergency#PakTurkNews#Srilanka#srilankanpresident