ریاض(پاک ترک نیوز)
سعودی عرب نے حج درخواستوں کو پراسس کرنے کیلئے مودی سے منسلک فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق مودی حکومت کی قریبی سمجھی جانے والی ایک شخصیت کی فرم کو حج درخواستیں نمٹانے کیلئے ذمہ داری دینے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
ٹریو یزی نامی یہ کمپنی دبئی میں قائم ہے اور اس میں مودی کے قریبی ساتھی کے لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔اس شخصیت کا نام پرشانت پرکاش ہے اور وہ 2020میں وزیر اعظم مودی کی جانب سے تشکیل دی گئی اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل کے رکن ہیں۔ جبکہ 2021میں وہ کرناٹک میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے مشیر بھی بن گئے۔
پرشانت پرکارش کی وینچر کیپیٹل فرم Accelاسرائیلی کمپنیوں میں بھی بھاری سرمایہ کاری کرچکی ہے۔
بھارتی مسلمانوں نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہا ر کیا ہے کہ مسلمانوں کا ڈیٹا آسانی سے غلط ہاتھوں میں جا سکتا ہے۔