سعودی آئل کمپنی ارامکو کے منافع میں 120فیصدتک اضافہ

ریاض(پاک ترک نیوز)
توانائی کی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک آرامکو نے کہا ہے کہ اسکے خالص منافع میں 120فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہو اہے ۔ گزشتہ برس کمپنی نے ایک سو دس ارب ڈالر کا منافع کمایا جبکہ 2020میں یہ 49ارب ڈالر تھا۔ یاد رہے کہ 2020میں عالمی وبا کی وجہ پوری دنیا کی معیشت میں مندی تھی جس کی وجہ سے سعودی کمپنی کے منافع میں بھی کمی دیکھی گئی۔
اس سے قبل 2019میں آرامکو نے 88.2ارب ڈالر کا منافع کمایا تھا ۔ لیکن حالیہ منافع کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔ جس کی ایک وجہ معاشی بحالی جبکہ دوسری بڑی وجہ حالیہ یوکرین بحران کی وجہ روسی تیل کی مارکیٹ میں فروخت میں کمی ہے۔

#aramcoprofit#oilprices#PakTurkNews#ukrainerussiawar