ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی حکومت نے خواتین کو بغیر محرم عمرہ ادا کرنے کی اجازت دےدی۔
تفصیلات کے طابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا کہ خواتین اب بغیر محرم کے بھی عمرہ ادا کرسکیں گی۔ عمرہ ادائیگی کے لیےمحرم کے ساتھ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محرم کو اب عمرہ کرنے والی خاتون کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔
انہوں نے قاہرہ میں سعودی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس تنازعہ کو ختم کر دیا کہ آیا محرم کا ایک خاتون حاجی کے ساتھ جانا ضروری ہے یا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔