سعودی عرب ،پہلی فارمولا ون گراں پری کار ریس کا 2دن بعد آغاز

جدہ (پاک ترک نیوز)سعودی عرب میں منعقد ہونے والی پہلی فارمولا ون گرینڈ پری موٹر ریس میں شرکت کے لئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس کار ریس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملک کی پہلی گرینڈ پری کےمقابلے3 سے5 دسمبر تک جدہ کے ساحل کے ساتھ بنائے گئے کورنشے سرکٹ پرمنعقد ہوں گےجن میں شرکت کے لئے اب تک ایک درجن سے زائد ٹیمیں جدہ پہنچ چکی ہیں اور مزید ٹیمیں آئندہ دو روز میں جدہ پہنچ جائیں گی۔
سعودی عرب میں کھیلوں کے اس سب سے بڑے ایونٹ کی مناسبت سے جدہ ائرپورٹ کے ساتھ ساتھ جدہ شہر کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

#grandpari#PakTurkNews#race#saudiarabia