سعودی عرب میں داخلے کیلئے مخصوص کورونا ویکسین کی شرط ختم

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین عمرہ اوروزٹ ویزا پرملک میں داخلے کے طریقہ کارمیں نرمی لاتے ہوئے اہم تبدیلی کر دی ہے
منگل کے روز وزارت نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اب سعودی عرب کے باہر سے آنے والے تمام افراد کو اپنی روانگی سے 48 گھنٹے قبل منظور شدہ منفی پی سی آر ٹیسٹ یا منفی اینٹیجن ٹیسٹ جمع کرانے کی ضرورت ہے، چاہے انکے حفاظتی ٹیکوں کی حیثیت کچھ بھی ہو۔ وزارت نے تصدیق کی کہ تبدیل شدہ طریقہ کار 8 رجب 1443 ہجری بروز بدھ ،9 فروری 2022کی صبح 1 بجے سے نافذ العمل ہو گا۔
وزارت نے کہاہے کہ نئی پابندیاں مقامی اور عالمی سطح پر وبائی مرض کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کےبعد ، اور مملکت کی جانب سے کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حصے کے طور پرمتعارف کرائی گئی ہیں۔

 

#PakTurkNews#riyadh#saudiarabiaHajjUmrah