ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات نےریاض کے ڈرائی پورٹ پرسمگل کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑکر چھ شامی باشندوں سمیت دو پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کے بیان کے مطابق یہ منشیات سمگل کرنے کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کوشش تھی جسے ناکام بنا کرکئی ملین ڈالر مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔بیان کے مطابق آٹے کی بوریوں میں چھپا کرنشہ آورگولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ جبکہ ضبط کی جانے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 47 ملین ہے۔
محکمہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان جن میں 6 شامی اور 2 پاکستانی شامل ہیں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے خلاف رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا۔ ملزمان نے اپنی دانست میں انتہائی مہارت سے نشہ آورگولیاں آٹے کی بوریوں میں چھپائی تھیں تاہم ان کی مجرمانہ کارروائی محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی نظروں سے نہ چھپ سکی۔
سمگل کی جانے والی گولیوں کی اتنی بڑی تعداد کے حوالے سے ترجمان نارکوٹک کنٹرول کا کہنا تھا کہ ’اتنی بڑی تعداد میں منشیات سمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔