سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے پر 10ہزار ریال جرمانہ کرنے کا اعلان کردیا

 

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں برس دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر10ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

 

#PakTurkNews#riyadh#saudiarbiaHajj