سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے منظورہ شدہ کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہر عمر کے عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ترجمان مذہبی امور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہو گا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق تمام عازمین حج روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سعودی منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔

#islmabad#PakTurkNews#saudiarabiaHajj