سعودی عرب کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سمیت 20 ممالک پر پابندی برقرار رہے گی۔
سعودی عرب کورونا کے باعث معطل اپنا بین الاقوامی فضائی آپریشن 17 مئی سے بحال کرے گا تاہم 20 ممالک کو سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ان میں پاکستان، بھارت، امریکا، ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان ، مصر، اور جاپان شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرسسعودی عرب مں کورونا وائرسسفری پابندیاںکورونا وائرسلاک ڈاؤن