کراچی (پاک ترک نیوز) سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوئی ہے۔بجٹ اجلاس کے دوران ارکان نے ایک دوسرےکو بجٹ کی کتابیں ماریں جب کہ شرجیل میمن ، مکیش کمار چاولہ اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
دوسری جانب پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہونے سے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع نہ ہوسکا۔
پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان اراکین کا منتظر ہے ۔ لیکن ایک گھنٹہ بعد بھی کوئی رکن اسمبلی ایوان میں نہ پہنچ سکا۔