سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کےضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔ چک 5 کے ڈیم ساؤتھ بلاک میں کنویں پر 3400 میڑ گہرائی تک کھدائی کی گئی۔ کنویں سے 1.30 ملین معکب فٹ گیس یومیہ اور 2 ہزار بیرل خام تیل کےذخائر ملے ہیں۔
کنویں پر26 جون 2022 سےتیل و گیس کی دریافت کے لیےکام کا آغاز کیا تھا۔

#islamabad#PakTurkNews#sindhGasoil