اسلام آباد-پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیرخارجہ میلوت چاوش اوغلوکاکہنا ہے کہ وہ کامیاب سہ فریقی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور مشکل اوقات میں ہم نے ایک دوسرے کی حمایت کی ہےدونوں ممالک کا تجارتی حجم 800 ملین ڈالرز ہے جو کہ کافی کم ہےترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔دفاع میں بھی ہمارا باہمی تعاون جاری ہے،ایک اٹیک ہیلی کاپٹر،مشاق طیارے اس تعاون کا حصہ ہیں100 ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار ہیں،ہم تیسرے سہ فریقی اجلاس کی ترکی میں میزبانی کریں گے،ہم تینوں نے قبرص،نگورنو کارباخ اور کشمیر پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ہم پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی اپنےمقبوضہ علاقوں کو واپس لینے کی جدوجہد پر بھرپور حمایت کو سراہتے ہیں۔آج ہم نے اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں،کراچی میں قونصل خانے کے ایک بڑے کمپاونڈ کا افتتاح کریں گے۔صدرمملکت عارف علوی سے ہلال پاکستان کے حصول پر خوشی ہوئی ہے۔