خرطوم (پاک ترک نیوز) سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے وولکر پرتھیز کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور امید ہے کہ سوڈان میں آئین جلد بحال ہوجائے گا۔
خرطوم سے نیویارک میں رپورٹس سے ورچوئل گفتگو میں اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ فوجی قبضے کے بعد سوڈان میں صورتحال بہتر لیکن انتہائی کشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بحران سے نکلنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھیں اور سیاسی منتقلی کے مراحل کی طرف معمول کی طرف لوٹیں۔
سوڈانی فوج نے 25 اکتوبر کو اقتدار میں شریک عبوری حکومت کو تحلیل کر دیا تھا اور سویلین وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک اور ان کی کابینہ کو حراست میں لے لیا تھا۔
25 اکتوبر کے بعد سوڈان میں جمہوریت پسند شہری فوجی قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور شہریوں کی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔