خرطوم (پاک ترک نیوز )سوڈان میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ،عوام فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر آگئے ،پر تشدد مظاہروں میں 7 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے ۔
سوڈان کے آرمی چیف عبدلافتح البرہان نے حکومت کا تختہ الٹ کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے ، وزیراعظم سمیت وزرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور جولائی 2023ء میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
فوجی بغاوت کے بعد دارالحکومت ‘خرطوم’ سمیت مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے فوج کے خلاف نعرے لگائے اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
سوڈان میں فوجی بغاوت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا نے 700 ملین ڈالر کی امداد روک دی ہے ۔