سٹاک مارکیٹ میں 239پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ،ڈالر بھی مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 239پوائٹنس کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی جبکہ امریکی کرنسی ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر سٹاک انڈیکس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 239 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 41 ہزار 910 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 223 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollar#usdollrdollarkarachi