لاس ویگاس(پاک ترک نیوز) آٹومیکر سٹیلن ٹیس کریسلر برانڈ نے 2028 تک اپنی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے اور نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کر دیاہے، جس میں یوٹیلیٹی وہیکل بھی شامل ہے۔
سٹیلن ٹیس کے چیف ایگزیکٹو کرس فیول کا کہنا ہے کہ کریسلر کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں ایئر فلو کانسیپٹ گاڑی دکھانے والا ہے، جس میں برانڈ کے ڈیزائن کی سمت میں ایک نظریہ پیش کیا جارہاہے۔ کیونکہ اب کریسلر خود کو دوبارہ مارکیٹ میں شامل کرانا اور فروخت کو بڑھانا چاہتا ہے، کرس فیول نے ایک انٹرویو میں کہا۔ یہ منصوبہ برانڈ کے لیے ہے کہ وہ 2025 تک اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل پیش کرے اور ساتھ ہی اضافی الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈل متعارف کروائے کیونکہ ہم نے 2028 تک اس کے تمام ماڈلز کو الیکٹرک کرنے کا منصوبہ بن رکھا ہے۔جس پر 30 ارب ڈالر سے زائد رقم صرف کی جائے گی۔
اطالوی، امریکی کار ساز کمپنی فیاٹ کریسلر اور فرانس کے پی ایس اے کے انضمام سے جنوری 2021 میں قائم ہونے والی کمپنی سٹیلن ٹیس نے کہا ہےکہ وہ2030تک یورپ میں 70 فیصد سے زیادہ اور امریکہ میں 40 فیصد سے زیادہ فروخت ہونے والی اپنی گاڑیوں کو کم اخراج والی گاڑیاں بنانے کا ہدف بنا رہی ہے جو یا تو الیکٹرک ہوں گی اور یا پھر ہائیبریڈ ہوں گی۔