اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہو گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے ، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے، تمام فریقین کو سننا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ 10سابق صدور کے کہنے پر فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ہم یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتے۔آپ کے مشکور ہیں معاملہ ہمارے سامنے رکھا ۔
ڈپٹی سپیکر کے وکیل عرفان قادر نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت فل کورٹ تشکیل دے ۔پہلے فیصلہ دینے والے ججز ہی سماعت کر رہے ہیں جس کے باعث اضطراب پایا جا رہا ہے ۔