سکرین شاٹ لینے پر فیس بک متعلقہ شخص کو مطلع کرے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک اب سکرین شاٹ لینے پر متعلقہ شخص کو مطلع کرے گا۔
میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ کمپنی نے مسینجر صارفین کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکرین شاٹ ڈیٹکشن کے فیچر پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔ اس فیچر کے تحت کسی بھی صارف کی چیٹ کا اگر سکرین شاٹ لیا جائے گا تو اس کے پیغام کا نوٹی فیکشن کی صورت میں متعلقہ شخص کو موصول ہوگا۔
کمپنی کے مطابق اسکرین شاٹ کا یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ سمیت ہر قسم کی چیٹ کے لیے دستیاب ہوگا۔اس فیچر کے باعث صارفین بے فکر ہوکر کسی سے بھی بات کرسکیں گے۔
میٹا کا ماننا ہے کہ صارف مستقبل میں محفوظ چیٹ سسٹم استعمال کر کے خود کو محفوظ کریں تاکہ اگر کوئی بھی مسیج کا سکرین شاٹ لے تو اُسے آگاہ کردیا جائے۔

#chat#meta#PakTurkNewsfacebook