سیلابی صورتحال ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

نیویارک(پاک ترک نیوز) سیلابی صورتحال کے باعث اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انتونیو گوتریس کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر کو متوقع ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
عالمی ادارے کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ سیکرٹری جنرل، پاکستان میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر اظہار یکجہتی کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے باعث لاکھوں مرد، خواتین اور بچے مشکل ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین اور ان کی بحالی کے لیے 160 ملین ڈالر امداد کی فلیش اپیل کی گئی ہے۔

#AntonioGuterres#islamabad#PakTurkNews#tweet#UN#unitednation#UNSecretary-Generaltwitter