واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کے لیے مدد حاصل کرنا تھا، وزیراعظم کی وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کیلئے مدد حاصل کرنا ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزاسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور سیلاب آگیا، سیلاب سے نقصان کا تخمینہ30ارب ڈالر سے بڑھ سکتا ہے، سیلاب سے بڑی تباہی آئی، حکومت اور اپوزیشن کو ملکر کام کرنا ہوگا، ریلیف کے مراحل ابھی باقی ہیں، متاثرین کیلئے جتنا بھی کرلیں ناکافی ہے، سیکرٹری جنرل، یو این نے سیلاب کو ایجنڈے پر سرفہرست رکھا، ابھی تک جتنی بھی مدد ملی اس پر دنیا کے شکرگزار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا عمران خان نے خارجہ تعلقات اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی ہوگی، پاکستان کے امریکہ سے تعلقات میں بہتری آئی ہے، چھ ماہ پہلے اور آج کے پاکستان میں بہت فرق ہے، اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، غیرقانونی کام عمران خان نے کیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی پر ملکر کام کرنا ہوگا، ان مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو دنیا کو نقصان ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو آواز بلند کرنا ہوگی۔