لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔سیلاب زدہ علاقوں کا آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویرالٰہی نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل نے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارشات ارسال کردیں، راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں فیلڈ ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔