شام میں ترکیہ کا بڑاسرحد پار آپریشن دسمبر کے بعد شروع ہو سکتا ہے۔ترک میڈیا

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک مسلح افواج اس وقت عراق میں آپریشن کلاؤ لاک کر رہی ہیں۔ جو دسمبر میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس کے بعد شام میں زمینی آپریشن کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔ اس حوالے سےبہت بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ مستقبل قریب میںشمالی شام میں کردستان ورکرز پارٹی اور پیپلز ڈیفنس یونٹس کے خلاف سرحد پار سے زمینی کارروائی کی جا سکتی ہے، جن کو انقرہ نے دہشت گرد تنظیموں کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
ترکی کے آپریشن کلاؤ سورڈ میں 50 سے زائد طیارے اور 20 ڈرون حصہ لے رہے ہیں۔ ترک فضائیہ کو توپ خانے سے زمینی مدد حاصل ہے۔ یہ حملے ان مقامات کے خلاف کیے گئے جہاں کردستان ورکرز پارٹی اور اس کی شامی شاخ (پیپلز ڈیفنس یونٹس)، جنہیں ترکی میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، واقع ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یہ آپریشن شمالی عراق میں قندیل، اسوس اور ہاکورک کے اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی شام کے کوبانی، تل رفعت، سیزیر اور ڈیرک کے اضلاع میں کامیابی سے کیا گیا۔اب ترک افواج نے عراق میں آپریشن کلاؤ لا ک شروع کر رکھا ہے جس کے دسمبر کے آخرتک جاری رہنے کا امکان ہے۔

#ANKARA#istanbulblast#PakTurkNews#sun#tukia#turkishSyria