دمشق (پاک ترک نیوز) شام پر تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو شہری جاں بحق جبکہ چھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔
شامی نیوز ایجنسی( سنا)کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے نام پر اسرائیل کی جانب سے ہمسایہ ممالک پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کے وسطی ریجن میں ہمس شہرپر منگل اور بدھ کی درمیانی شب راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔جن میں سے بیشتر کو شامی ائر ڈیفنس نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ شہر پر گرنے والے راکٹوں سے دو شہری جاں بحق جبکہ چھ فوجی زخمی ہوگئے۔
شامی فوجی ذرائع کے مطابق تازہ حملہ اسرائیلی زیر قبضہ بیروت کے شمال مغربی علاقے سے کیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی طیاروں کی جانب سے 17نومبر کو دمشق کے جنوب میں ایک خالی عمارت پر دو مزائیل داغے گئے تھےجس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔