شان مسعود گیند لگنے سے زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

میلبورن (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ سے قبل جھٹکا ،قومی کرکٹر شان مسعود پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔قومی کرکٹر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔ قومی بیٹر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تربیتی سیشن کے دوران شان مسعود کو آل راؤنڈر محمد نواز کی شاٹ پر گیند سر پر دائیں طرف لگی۔ جس کے بعد انہیں سکین کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کا خصوصی ٹریٹمنٹ کیا جا رہا ہے۔

#indvspak#match#PakTurkNews#pakvsind#shanmasood#t20#t20worldcup2022#t20worlducpPakistan